بھٹکل:30/ جولائی(ایس او نیوز)شرالی کے جنتا ودیالیہ ہائی اسکول میں پی ای ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے محمد زاہد کوتوال اپنی طویل تدریسی خدمات کے بعد 30جولائی کو ریٹائرڈ ہوگئے۔
بیلگام ضلع سے تعلق رکھنےوالے شریف و سنجیدہ طبیعت کے مالک زاہد کوتوال 1994میں انجمن اینگلو اردو ہائی اسکول میں بطور پی ای ٹیچر کے اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ طلبا کی تعداد کم ہونےکی وجہ سے حکومت نےانہیں شرالی جنتا ودیا لیہ ہائی اسکول میں بطور پی ای ٹیچر تقررکیا۔ 2003سے 2012تک اسکول کے طلبا کو پولٹ والٹ، لانگ جمپ جیسے میدانوں میں قومی سطح تک لے جانے میں ان کی محنت شامل تھی۔ قریب پانچ مرتبہ اسکول کے طلبا قومی سطح کےمقابلوں میں حصہ لے کر جیت حاصل کرنا ان کی بہترین کارکردگی کا مظہرہے۔ ان کی محنت و کاوش کو دیکھتے ہوئے کئی اداروں و تنظیموں نے مختلف ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ محترم زاہد کوتوال صاحب بھٹکل تعلقہ پی ای ٹیچر سنگھا کےصدر کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی مختلف خدمات کو دیکھتےہوئے تعلقہ کےاساتذہ کی طرف سے یکم اگست کو نیو انگلش اسکول میں دوپہر 2بجے الوداعی جلسہ کااہتمام کیاہے، تمام اساتذہ سےشرکت کی اپیل کی گئی ہے۔